Advertisement

پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی اراکین کا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب اسمبلی

پنجاب اسمبلی

لاہورہائی کورٹ نے وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کو 14 جولائی کیلئے نوٹس جاری کر دیے۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی اراکین کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے فیصلے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

جسٹس شاہد کریم اورجسٹس انوارحسین پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کرتے ہوئے وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کو 14 جولائی کیلئے نوٹس جاری کیے۔

مسلم لیگ نوازنے منصورعثمان اعوان ایڈووکیٹ کی وساطت سے سنگل بنچ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔

وکیل مسلم لیگ ن نے مؤقف اپنایا کہ لاہورہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے پی ٹی آئی کے 5 اراکین کا مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ دیا ہے۔ سنگل بنچ کا فیصلہ آئین کی غلط تشریح کی بنیاد پرکیا گیا ہے۔

Advertisement

ایڈووکیٹ منصورعثمان نے مؤقف پیش کیا کہ 20 منتخب اور 5 مخصوص نشستوں پر نکالے گئے اراکین کے بعد اسمبلی کی نامکمل ہے۔ مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن اسمبلی میں موجود سیاسی جماعتوں کی تعداد کی بنیاد پر ہونا آئینی تقاضا ہے۔

وکیل ن لیگ نے یہ مؤقف بھی اپنایا کہ سیاسی جماعتوں کی تعداد مکمل ہوئے بغیر مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا فیصلہ غیرآئینی ہے۔ استدعا ہے کہ دو رکنی بنچ لاہور ہائیکورٹ کا سنگل بنچ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم کرے۔

ایڈووکیٹ منصورعثمان نے یہ بھی استدعا کی کہ انٹرا کورٹ اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بنچ کا فیصلہ اور الیکشن کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
وزیرِاعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے
آئی ٹی سی این ایشیا 2025، پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کا ضامن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version