Advertisement

عمران خان نے ہمیشہ اداروں کی توہین اور تضحیک کی ہے، حافظ حمداللہ

حافظ حمداللہ

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ اداروں کی توہین اور تضحیک کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے عمران نیازی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کا ریاستی اداروں سے سیاست میں مداخلت کا مطالبہ آئین سے انحراف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادارے نیوٹریلٹی کا فیصلہ کرچکے ہیں جو کہ آئینی تقاضا ہے، ادارے آئین پاکستان کے تابع ہیں، عمران نیازی کے نہیں، عمران نیازی سابق ڈپٹی اسپیکر، اسپیکر قومی اسمبلی اور صدر عارف علوی سمیت آئین شکن ثابت ہوئے ہیں۔

حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ تم نے ہمیشہ اداروں کی توہین اور تضحیک کی ہے، اداروں کو بلیک میل نہیں کیا جاسکتا، عمران نیازی تحریک انصاف کے نہیں تحریک فساد کے سربراہ ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ پی ڈی ایم کا فیصلہ ہے کہ پاکستان کے استحکام کے لیے عمرانی فتنے کا خاتمہ ضروری ہے، ملکی سالمیت اور بقاء عوامی راج، آئین کی بالادستی اور پارلیمنٹ کی سپریمیسی میں ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ آئین، قانون، جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر کمپرومائز کا سوال پیدا نہیں ہوتا، عمران نیازی ملک کو بنی گالہ نہ سمجھیں یہ 22 کروڑ عوام کا ملک ہے۔

 حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات کب اور کس وقت ہونگے یہ فیصلہ اتحادی حکومت اور الیکشن کمیشن مل کے کریں گے، جب بھی ریاستی اداروں نے سیاست میں مداخلت کی ہے اس سے ملک کو نقصان ہوا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version