Advertisement

فلم’کملی‘ صبا قمر سے پہلے کس اداکارہ کو آفر ہوئی ؟ جانئیے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور پروڈیوسر اور ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی فلم ’کملی‘ کے آج کل خوب چرچے ہو رہے ہیں، جو چار جون کو ریلیز ہوئی۔

اس فلم کی کہانی حنا ( صبا قمر) نامی ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو ایک بے نام وادی کے گھر میں اپنی اندھی نند سکینہ کے ساتھ بظاہر عام سی زندگی گزار رہی ہے۔

آٹھ سال پہلے حنا ( صبا قمر) کا شوہر روزگار کی تلاش میں ملک سے باہر گیا اور پھر کبھی مڑ کر واپس نہیں آیا اور نہ ہی اس نے اپنی بہن یا بیوی سے کوئی رابطہ کیا۔

ان حالات میں حنا کی ملاقات اس وادی میں آئے ایک مسافر سے ہوتی ہے اور ان دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہو جاتی ہے۔

Advertisement

صبا قمران دنوں اس فلم “کملی” میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرنے پر خوب داد سمیٹ رہی ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس فلم  میں حنا کا کردار نبھانے والی صبا قمر پہلی چوائس نہیں تھیں بلکہ ان سے قبل یہ کردار ماہرہ خان کو آفرکیا گیا تھا۔

اس بات کا انکشاف ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم “ قائد اعظم زندہ باد “ کی تشہیرمہم کے دوران دئیے گئے ایک انٹرویو میں کیا ہے۔

تاہم ماہرہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ صبا قمرسے بہتر یہ کردار کوئی نہیں ادا کرسکتا تھا۔

ویڈیو دیکھیں:

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version