Advertisement

سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس، کوئلے کی ٹرانسپورٹیشن کے مختلف امور کا جائزہ

خواجہ سعد رفیق

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں ریلوے ریونیو اور افغانستان سے کوئلے کی ٹرانسپورٹیشن کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئلے کی ترسیل کے لیے سبی، کندیاں اور خوشحال کوٹ میں اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کوئلے کی ٹرانسپورٹ کرنے کے لیے ویگنوں کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور ٹریک کو ٹھیک کیا جائے۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے باعث کول فائرڈ پاور پلانٹس کے لیے افغانستان سے کوئلہ درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر عملدرآمد کے لیے ریلوے حکام کو ہدایات دے دی گئی ہیں۔

Advertisement

اجلاس میں سیکرٹری، سی ای او اور دیگر اعلئ افسران نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version