اوپو کے K10 وائٹیلیٹی ایڈیشن کی تفصیلات منظر عام پر آگئی

سائنسی ترقی کی بدولت فاصلے سمٹ گئے اورموبائل کی انقلابی ایجاد نے رابطوں کو سہل بنادیا ہے۔ یوں تو دنیا بھر میں بہت سی معروف موبائل کمپنیاں ہیں لیکن ان میں چند ہی صارفین کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں ان ہی میں اوپو بھی شامل ہے۔
اوپو چائنا کا ایک ایسا برانڈ ہے جس نے بہت کم وقت میں صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے اور یہ کمپنی اب تک کئی شاندار فون متعارف کرا چکی ہے اور اب اس نے اپنے K10 سیریز میں ایک نیا K10 وائٹیلیٹی ایڈیشن پیش کیا ہے۔ یہ K10 سیریزکا تیسرا فون ہے اس سے پہلے اوپوکی جانب سے K10 5G اورK10 5G پرو فون رواں برس کے آغاز میں متعارف کئے جاچکے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ فون چائنا میں پیش کیا جارہا ہے۔ اس فون میں اسنیپ ڈریگن 778 ایس او سی کے چپ سیٹ کو استعمال کیا گیا ہے۔
اس شاندار فون کے دیگر فیچر میں پہلے اسکرین پر نظر ڈالی جائے تو اس میں 6.59 انچ کی IPS LCD پینل ہے جو 1080×2412 پکسل کا فل ایچ ڈی ریزولوشن پیش کرتا ہے جبکہ 120 ہرٹز کا رفریش ریٹ، 240 ہرٹز کا ٹچ سیمپلنگ ریٹ اور DCI-P3 کلر گامٹ پیش کرتا ہے۔ ڈسپلے کے پنچ ہول میں 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔
جہاں تک بات کی جائےصارفین کے پسندیدہ فیچر یعنی کیمرے کی تو اس کی بیک پر تین کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا جبکہ اس کی سپورٹ کے لئے 8 میگا پکسل کا الٹراوائیڈ سنیپراور 2 میگا پکسل کا میکروکیمرا دیا گیا ہے۔
اوپوK10 وائٹیلیٹی ایڈیشن اینڈرائیڈ 12 او ایس اور کولر او ایس 12.1 کے لئے کار آمد ہے یعنی ان پر یہ چل سکتا ہے۔ جبکہ اس میں فنگرپرنٹ اسکینر بھی دیا گیا ہے۔
اس فون میں صرف 12 جی بی ریم اور 256 جی بی کی اسٹوریج میں دستیاب ہے اس کے ساتھ ہی ایس ڈی کارڈ کی سہولت بھی دی گئی ہے۔
اس حیرت انگیز فون کے ساتھ دیرپا 5000 ایچ اے ایم بیٹری جبکہ 30 واٹ کی تیز ترین چارجنگ سپورٹ بھی مہیا کی جارہی ہیں۔
اس دیگرفیچر جو اسے دوسرے فونز سے ممتازبنا تے ہیں ان میں ڈبل سم، 5G,، وائی فائی 802.1 ac، بلیوتوتھ، GPS، NFC، USB-C پورٹ اور 3.5 ملی میٹر کی اوڈیو جیک بھی دستیاب ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

