موسم کی خرابی کے باعث 46 پروازیں منسوخ، متعدد تاخیر کا شکار

موسم کی خراب صورتحال کے باعث کراچی ایئرپورٹ سے آنے اور جانے والی 46 پروازیں منسوخ، متعدد تاخیر کا شکار ہوگئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث ایئرلائنز کا شیڈول شدید متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے کئی پروازیں منسوخ جبکہ متعدد تاخیر کا شکار ہوگئیں ہیں۔
اس حوالے سے سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ ایران ایر، تھائی ایر کی بھی آنے اور جانے والی آج کی پروازوں کو منسوخ کیا گیاہے۔
بارش کے باعث گزشتہ تین روز کے دوران کراچی ایرپورٹ سے آنے اور جانے والی مجموعی طور 100 سے زاید پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ بارشوں کے باعث فلائٹس منسوخی سے ایرلاینز کی آمدنی پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے اسلام آباد جانے اور جانے والی فلائٹ سمیت کراچی سے دبئی جانے والی پرواز منسوخ کردی گئی ہے جبکہ کراچی جدہ کی دو طرفہ پرواز بھی منسوخ ہوگئی ہے۔
کراچی ریاض کے درمیان دوطرفہ پرواز منسوخ کردی گئی ہے، اسکے علاوہ کراچی سے پشاور کی پرواز ، کراچی سے ملتان کی پرواز منسوخ ہوگئی ہے۔
دوسری جانب کراچی سے لاہور جانے والی پرواز سات گھنٹے تاخیر سے سہ پہر 3 بجے روانہ ہوگی جبکہ کراچی سے اسلام آباد کی پرواز آدھا گھنٹہ تاخیر سے دوپہر 12:50 بجے شیڈول ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

