Advertisement

انصاف کے تقاضے سب کیلئے یکساں ہونے چاہئیں، شرجیل میمن

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ  انصاف کے تقاضے سب کیلئے یکساں ہونے چاہئیں۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک کی عدالتوں پر اثر انداز ہونے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پر حملہ ملک کی عدلیہ پر حملہ تصور کرتے ہیں، عمران خان ملک میں بدمعاشی اور غنڈہ گردی کر کے اداروں پر اثر انداز ہورہے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پچھلے 5 سالوں سے عمران خان اپنی مرضی کے فیصلے لیتے رہے ہیں، افسوس کی بات ہے کہ عمران خان کو جھوٹا صادق و امین کا سرٹیفیکیٹ ملا ہوا ہے اور کے پی کے بی آر ٹی پر بھی اسٹے آرڈر ملا ہوا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ عمران خان کو بنی گالا کی غیر قانونی تعمیرات پر بھی اجازت دی گئی، ملک سے لاڈلہ ازم کا خاتمہ ہونا چاہیے، قانون سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے، اگر یہی روایت رہی کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس تو کیا میسج نہیں دیا جارہا کہ ہر کوئی لاٹھی اٹھا لے۔

Advertisement

صوبائی وزیر نے کہا کہ انصاف کے تقاضے سب کے لیے یکساں ہونے چاہئیں، پاکستان میں عمران خان کے لیے الگ قانون ہے اور باقی لوگوں کے لیے الگ قانون ہے، عمران خان خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کو سو خون معاف ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادی ملک سے لاڈلہ ازم کے خاتمہ اور قانون کی بالادستی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version