پنجاب کی وزارت اعلیٰ بچانے پر اتحادیوں کا آصف زرداری سے اظہار تشکر

پنجاب کی وزارت اعلیٰ بچانے پر حکومتی اتحادیوں نے سابق صدر آصف زرداری سے اظہار تشکر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر کو ٹیلی فون کیے ہیں اور پنجاب کی وزارت اعلی بچانے پر اظہار تشکر بھی کیا۔
ٹیلیفونک رابطے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ انشاء اللہ اب مل کر ملک کو مہنگائی سمیت تمام مسائل سے نکالین گے۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بھی آصف زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیراعظم اور وزیر اعلی نے آصف زرداری کی دور اندیشی کو سراہا اور ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میں نے آپ سے کہا تھا کہ آخری وقت تک لڑینگے، مجھ سے زیادہ چوہدری شجاعت حسین مبارک باد کے مستحق ہیں اور میں ان کا احسان مند ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اب آپ نے چوہدری شجاعت اور ان کی فیملی کا پورا خیال رکھنا ہے۔
اسکے علاوہ مولانا فضل الرحمان نے بھی وزیراعظم شہبازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، اس دوران مولانا فضل الرحمان نے حمزہ شہباز شریف کی کامیابی پرانکو مبارکباد دی۔
مولانا فضل الرحمان کا سابق صدر آصف علی زرادری سے بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرادری کو پنجاب میں کامیابی پر مبارکباد دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز کی کامیابی قومی حکومت کی کامیابی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

