‘ان سے ملک چلتا نہیں اور انکا اپنا کاروبار رکتا نہیں’

نامور ڈرامہ و فلم رائٹر خلیل الرحمان قمر نے موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے شریف خاندان پر طنز کے تیر ہی چلا دئیے۔
انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کسی کا بھی نام لئے بغیر لکھا کہ ’دنیا کا عجیب وغریب کاروباری خاندان جس سے ملک چلتا نہیں اور ان کا اپنا کاروبار رکتا نہیں‘۔
دنیا کا عجیب وغریب کاروباری خاندان جس سے ملک چلتا نہیں اور انکا اپنا کاروبار رکتا نہیں
— Khalil Ur Rehman Qamar (@KrqOfficial) July 27, 2022
گزشتہ دنوں جہاں ہر کوئی پنجاب اسمبلی میں ہونے والے انتخابات پر بات کر رہا تھا وہیں نامور ڈرامہ و فلم رائٹر خلیل الرحمان قمر بھی پیچھے نہیں رہے انہوں نے انتخاب کے نتائج کے بعد بھی ٹویٹ کی اور اپنی رائے کا منفرد انداز میں اظہار کیا۔
پاکستانی عوام تمہارے ووٹ کی دو ٹکے کی value نہیں ہے
— Khalil Ur Rehman Qamar (@KrqOfficial) July 22, 2022
اپنی ٹویٹ میں ان کا کہناتھا کہ پاکستانی عوام تمہارے ووٹ کی دو ٹکے کی اہمیت نہیں ہے، میں سیاسی آدمی نہیں ہوں نہ ہی میری کوئی سیاسی وابستگی ہے، میں کسی سیاسی لیڈر کا مداح نہیں ہوں میں پاکستان سے محبت کرنے والا انسان ہوں. پاکستان ہی میرے لئے سب کچھ ہے اس کے ساتھ کچھ غلط ہوگا تو میں بولوں گا۔
انہوں نے کہاکہ اوراسمبلی میں جو کچھ ہواہے وہ جمہوریت کے خلاف ہے پاکستانی عوام کے ووٹ اور مینڈیٹ کے خلاف ہے، جو کچھ پاکستان میں ہورہا ہے میں نہایت ہی افسردہ ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

