ہم محنت کر رہے ہیں امید ہے کچھ ماہ میں ریلیف ملے گا، سلمان رفیق

صوبائی وزیر سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ہم محنت کر رہے ہیں امید ہے کچھ ماہ میں ریلیف ملے گا۔
لا ہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ کاروبار کیلئے 9 بجے کا وقت مناسب ہے جبکہ دنیا بھرمیں تو 7 بجے دکانیں بند ہوتی ہیں۔
صوبائی وزیر سلمان رفیق نے کہا کہ ہم محنت کر رہے ہیں امید ہے کچھ ماہ میں ریلیف ملے گا البتہ 22 جولائی کے لیے ہماری تیاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پہلے بھی 171 ووٹ پہلے سے موجود تھے اور اب ہمیں پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل ہے۔
صوبائی وزیر سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ اتوار کو وزیراعظم محکمہ صحت سے متعلق اجلاس بلاتے ہیں جبکہ بارش کا موسم ہے اس حوالے سے بھی تیاریاں مکمل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News