Advertisement

نور مقدم کی والدہ انصاف کی منتظر، اشنا شاہ بھی بول پڑیں

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں قتل کی جانے والی لڑکی  نور مقدم کی والدہ ابھی تک انصاف کی منتظر ہیں ۔

نور مقدم کی والدہ نے اپنی بیٹی کو انصاف دلانے کےلئے ایک جذباتی ویڈیو پیغام جاری کیا ، جوکہ کافی وائرل ہو گیا ہے۔

اس ویڈیو بیان پر اداکارہ اشنا شاہ نے بھی ردعمل دے کراُن کے اہلِ خانہ کے لیے دُعا کی۔

ویڈیو بیان میں نور مقدم کی والدہ کا کہنا ہے کہ نور کو 20 جولائی کو ہم سے بچھڑے ایک سال ہو جائے گا اور ہم نے نور کے بغیر یہ ایک سال جس طرح گُزارا ہے، وہ میں، میرے رشتے دار اور دوست جانتے ہیں۔

نور مقدم کی والدہ نے کہا کہ ہم راتوں کو سو نہیں سکے، ہمیں دن کو سکون نہیں ملا لیکن میں آج سب ماؤں بہنوں سے اپیل کرتی ہوں کہ آپ سب 20 جولائی کو F9 پارک آ کر میرا اور اپنا ساتھ دیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ جس طرح میری نور کے ساتھ ہوا، وہی سب مستقبل میں کسی اور کی نور کے ساتھ ہو، ہمیں اپنی بچیوں کی حفاظت کے لیے نکلنا ہوگا، میرا ساتھ دیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ برس 20 جولائی کو اسلام آباد میں تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 27 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے سفاکی سے قتل کیا گیا تھا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version