Advertisement

22جولائی کو الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر دھرنا ہوگا، حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ 22جولائی کو الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر دھرنا ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سندھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کردیا گیا، جماعت اسلامی الیکشن کے التواء کی مذمت کرتی ہے، یہ جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کی ایکسٹینشن ہے، جس موقف کو سندھ ہائیکورٹ مسترد کرچکی ہے اسے الیکشن کمیشن نے منظور کرلیا تھا، الیکشن اپنے وقت پر ہونے چاہئیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ 22جولائی کو الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر دھرنا ہوگا، ایم کیو ایم، سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن نے راہ فرار اختیار کیا، انتخابات مہم کے دوران سندھ حکومت ترقیاتی کام کررہی ہے اور الیکشن کمیشن نے اس کا نوٹس نہیں لیا۔

صوبائی حکومت کو حافظ نعیم الرحمان نے تنبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں احتجاج سے روکنے کی جرات نہیں کرنا، ہمارے نوجوان اس صورتحال میں سخت مشتعل ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور ایم کیو ایم جماعت اسلامی کی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں، تم الیکشن آگے کرو یا پیچھے میئر جماعت اسلامی کا ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ان کو فرار ہونے نہیں دیں گے، اہل کراچی اپنی تحریک کو جاری رکھیں، جماعت اسلامی کی تحریک کراچی کے حقوق کی تحریک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کامیابی، نامور گینگز ہتھیار ڈالنے پر آمادہ
علیمہ خان کیخلاف تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری؛ گرفتار کرنے کا حکم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version