بارش کے موسم میں جلد کی حفاظت کیسے کی جائے؟

ویسے تو اپنی جلد کی حفاظت ہر موسم میں ہی کرنا چاہیے، لیکن بارشوں کا موسم کیونکہ زیادہ نمی اور بیکٹیریا کا باعث بنتا ہے تو اس میں اپنی جلد کا خیال زیادہ رکھنا چاہیے۔
بارشوں کے موسم میں بلیک ہیڈز وغیرہ کا بھی مسئلہ زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایکنی کا پرابلم بھی انہی دنوں میں زیادہ نظر آتا ہے۔
1۔ چہرے کی اسکربنگ:
نمی کے اس موسم میں جلد کی اچھی اور تفصیلی صفائی کی ضرورت پڑتی ہے، جیسے کہ کلینزنگ اور اسکربنگ وغیرہ۔ ہفتے میں ایک دفعہ بھی اگر یہ تفصیلی صفائی کر لی جائے تو آپ کا چہرہ چمک اٹھے گا۔
2۔ وٹامن سی سیرم کا استعمال:
جلد اور چہرے کی حفاظت اور خوبصورتی کے لئے وٹامن سی کتنا ضروری ہے یہ سب جانتے ہیں ، اس لیے وٹامن سی سپلیمنٹس کا استعمال اور چہرے کی دلکشی کے لئے وٹامن سی سیرم کا استعمال اپنا معمول بنا لیں۔
اسے آپ کے چہرے پر ایسی رونق آئے گی کہ آپ خود اپنے آپ کو نہیں پہچان سکیں گی۔ یہ آپ کی اسکن کو فریش اور تروتازہ بنا دے گا۔
3 ۔ سن بلاک کا استعمال :
سن بلاک جیسا کہ نام سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سورج کی شعاعوں کو بلاک کرتا ہے ، یہ سورج کی خطرناک الٹرا وائلٹ شعاعوں کو آپ کی جلد تک پہنچنے سے روکتا ہے۔
باہر نکلتے ہوئے اس کا استعمال ضرور کریں ، گھر میں بھی چولہے کی تپش اور اس کی نقصان دہ گرمی سے بچاتا ہے۔
اس لئے سن بلاک یا سن اسکرین کا استعمال ضرور کریں۔
4۔ میک اپ کا استعمال کم سے کم:
ایسے موسم میں میک اپ کا استعمال کم سے کم کریں ، اگر آپ ہاؤس وائف ہیں تو کوشش کریں کہ میک اپ نہ کریں صرف گھر سے نکلتے ہوئے ہلکا پھلکا میک اپ لگائیں۔
اگر ورکنگ وومن ہیں تو بھی بہت لائٹ میک اپ کریں۔ ہیوی بیس استعمال نہ کریں۔ کیونکہ اس سے جلد بالکل پیک ہوجاتی ہے اور اس میں ہوا کا گزر نہیں ہوتا جس کی وجہ سے چہرے کے مسام بالکل بند ہوجاتے ہیں اور ایکنی اور پمپلز کا سبب بنتے ہیں۔
5۔ الکحل فری ٹونر استعمال کریں:
آپ کے چہرے کی جلد کی نمی کو برقرار رکھنے کے لئے اس پر الکحل فری اسکن ٹونر کا استعمال ضرور کریں۔
یہ جلد کے پی ایچ لیول کو برقرار رکھتا ہے۔ اور چہرے کو مناسب اور صحت مند نمی بخشتا ہے، چہرے کو بے جان اور بے رونق ہونے سے بچاتا ہے۔
6۔ ملتانی مٹی کا ماسک:
اپنے چہرے کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ اس کو چہرے پر اضافی تیل نکلنے سے بچایا جائے۔
یہ تیل چہرے پر مٹی ، دھول اور گندگی کو چپکا دیتا ہے جس کی وجہ سے ایکنی، پمپلز وغیرہ ہوجاتے ہیں اور اس کے ساتھ رنگت بھی ماند پڑ جاتی ہے اس لئے اس سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ اپنے چہرے پر ملتانی مٹی کا ماسک یا مڈ ماسک لگائیں، یہ چہرے کا اضافی تیل جذب کر لے گی اور چہرے کو فریش رکھے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

