Advertisement

24 گھنٹوں کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں دوسری بار اضافہ

ایل پی جی

ایل پی جی

شہری مہنگائی کے ہاتھوں خوار ہو گئے اور ماہانہ اخراجات کنٹرول سے باہر ہو گئے ہیں جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایل پی جی کی قیمتوں میں دوسری مرتبہ اضافہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں دوسری مرتبہ اضافہ کیا گیا جس کے بعد ایل پی جی 220 روپے سے بڑھا کر 240 روپے کلو کر دی گئی۔

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 235 روپے اضافے کے بعد 2600 روپے سے بڑھ کر 2835 روپے ہو گیا ہے  جب کہ کمرشل سیلنڈر کی قیمت 455 روپے اضافے سے 10900 روپے ہو گئی ہے۔

گلگت میں ایل پی جی 300 روپے فی کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، اور گھریلو سیلنڈر 3600 میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ گلگت میں کمرشل سیلنڈر کی قیمت 13600 روپے کر دی گئی ہے، جس سے شہریوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ اوگرا کے نوٹی فیکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 220 روپے مقرر کی گئی جب کہ بلیک مارکیٹنگ عروج پر پہنچ گئی ہے اور ایل پی جی پیداواری کمپنیاں قیمتیں مزید بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔

Advertisement

عرفان کھوکھر نے اعلان کیا اگر حالات یونہی رہے تو اور قیمتیں کنٹرول نہ کی گئی تو ملک گیر ہڑتال اور وزات پٹرولیم کے سامنے دھرنا دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version