Advertisement

گوشت کاٹنے کیلئے گھر پر چُھریاں تیز کریں؟ آسان ٹپس

عید پر گوشت کاٹنے کے لئے چُھریوں کو گھر پر تیز کریں۔ جانیئے چُھریوں کو تیز دھار کرنے کے چند آسان اور گھریلو طریقے جو بے حد مفید ہیں۔

چھریوں کو تیز کرنے کے لئے چند گھریلو ٹپس

• چھری تیز کرنے والا پتھر با آسانی بازار سے مل جاتا ہے یہ تھوڑا کھُردرا ہوتا ہے اور اس پر چھری گھسنے سے یہ تیز ہو جاتی ہے مگر اسے تیز دھار کرنے کے لئے سب سے پہلے صحیح طریقہ جاننا ضروری ہے۔

•  چھُریاں تیز کرنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ آپ سب سے پہلے تو چھری تیز کرنے والے پتھر کو پانی میں بھگو کر گیلا کر لیں۔

• اب چھری کو بھی گیلا کریں اور اس پتھر پر چھری کی دونوں سائیڈز کو 5، 5 منٹ تک گِھس لیں۔

Advertisement

• اگر چھری زیادہ خراب ہے تو اس عمل کو دو سے تین مرتبہ دُہرائیں تاکہ یہ تیز دھار ہو جائے۔

• اس کے علاوہ اگر چائے کے کپ کو اُلٹا کر کے اس کے نچلے حصے پر چُھری کو گھِسا جائے تو اس سے بھی چُھری تیز ہو جاتی ہے مگر اس کے لئے بھی چھری اور کپ کو گیلا کرنا ضرور ہے۔

• ایک اور طریقہ یہ ہے کہ سِل بٹے کو گیلا کر کے اس پر چُھری رگڑ لیں چھری تیز ہو جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version