Advertisement

سعودی عرب، آئندہ برس ایک کروڑ عمرہ زائرین کے استقبال کی تیاریاں

آئندہ برس معتمرین کی تعداد ایک کروڑ تک ہوگی جس کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قومی کمیٹی برائے حج وعمرہ کے نائب سربراہ ہانی بن علی العمیری نے کہا کہ حج وعمرہ پرکام کرنے والے تمام ادارے اس ہدف کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں۔ایک کروڑ افراد کی میزبانی کے لیے نیا نظام متعارف کرا رہے ہیں۔ عمرہ پیکیجز خریدنے کے لیے ویزا اور ماسٹر کارڈ کے علاوہ چند بینکوں کو بھی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں،  تمام غیر ملکی ایجنٹوں کو آن لائن سسٹم سے جوڑا جائے گا جس کے لیے بیرون ملک ایجنٹوں کو تیار کیا گیا ہے۔

اندرون ملک عمرہ زائرین کی خدمت کے لیے پانچ سو کمپنیاں کام کریں گی جن میں تربیت یافتہ افراد بھرتی ہیں جن کی تعداد دو ہزار سے زیادہ ہے۔

یاد رہے، وزارت حج و عمرہ کی نگرانی میں 34 پورٹل سے عمرہ پیکیجز اور خدمات متعارف ہوں گے۔معتمرین کی مقدس مقامات پر آمد و رفت کے لیے جدید بسوں کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 68 کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے جب کہ مکہ مدینہ میں 1900 ہوٹلز بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version