Advertisement

قائم مقام چئیرمین نیب نے بھی پی اے سی کے اختیارات عدالت میں چیلنج کردیے

اسلام آباد ہائی کورٹ

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ نئے کیس میں گرفتاری کو چیلنج کردیا

قائم مقام چئیرمین نیب نے بھی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اختیارات اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں سیکریٹری پارلیمانی افیئر، سیکریٹری قومی اسمبلی، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، ایڈیشنل سیکریٹری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اورڈپٹی ڈائریکٹرپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو فریق بنایا گیا ہے۔

قائم مقام چئیرمین نیب نے دائر درخواست میں عدالت کے سامنے مؤقف اختیار کیا کہ 24 جون 2022 کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائردرخواست میں کہا گیا کہ عدالت 7 جولائی 2022 کے منٹس آف میٹنگ کی کارروائیوں کو کالعدم قرار دے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت اپنے آئینی دائرہ اختیار کے تحت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو کسی بھی کارروائی سے روکے۔

Advertisement

نئے نیب قانون پر مقدمہ خارج کرنے کی استدعا

دوسری جانب احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت کے دوران  ملزمان نے نئے نیب قانون پر مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کردی۔

وکیل صفائی نے کہا کہ نئے نیب قانون کے تحت ایل این جی ریفرنس کا ٹرائل نہیں کیا جاسکتا۔

نیب نے کہا کہ ایل این جی ریفرنس میں منی لانڈرنگ کی دفعات شامل ہیں ختم نہیں ہوسکتا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اینٹی منی لانڈرنگ عوامی عہدہ رکھنے والے پر لگائی جاسکتی ہے۔ میرے خلاف جو کیس چلانا ہے چلائیں بے گناہ شریک ملزمان کو نہ پھنسائیں۔

عدالت نے کہا کہ جن ملزمان نے نئے نیب قانون کے تحت ریلیف لینا ہے تحریری درخواستیں دیں۔

Advertisement

احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت دو اگست تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version