Advertisement

کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 2.95 فیصد ریکارڈ

کورونا کی پانچویں لہر

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار 35 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 679  افراد میں کورونا کے مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔

Advertisement

محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 2.95 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ 166 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی  تعداد 7 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈھائی ماہ بعد کورونا وائرس کے ایک بار پھر سر اٹھانے پر حکومت کی جانب سے ٹیسنگ کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر برائے صحت عذرا پیچوہو نے بتایا کہ اس وقت کراچی میں کورونا وباء سے متاثرہ ہونے والے افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

کورونا کی ممکنہ چھٹی لہر کی پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے 60 سال سے زائد دیگر امراض میں مبتلا افراد کو بوسٹر ڈوز لگانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

اسکے علاوہ 12 تا 18 سال کے بچوں کی انرولمنٹ کے حوالے سے محکمہ صحت نے ڈی ایچ اوز سے تفصیلات مانگ لی ہے، آئندہ ماہ اگست میں تعلیمی اداروں میں بوسٹر ڈوز کی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مصطفیٰ کمال کی ملاقات ، وزارت صحت کے منصوبوں پر بریفنگ
بلوچستان کو فتنتہ الہندوستان کی لعنت سے نجات دلانے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیز
پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت، امریکی جریدے فارن پالیسی کا اعتراف
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف بدنیتی پر مبنی گمراہ کن مہم کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version