Advertisement

منیب بٹ کا ’ڈپٹی اسپیکر‘ کی گرفتاری کا مطالبہ

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ  پنجاب کے عہدے سے ہارنے پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات کی جانب سے ردِعمل سامنے آیا اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔

جہاں ہر کوئی وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق عدالتی فیصلے پر بات کر رہا ہے وہیں نامور ڈرامہ ایکٹر و ماڈل منیب بٹ بھی پیچھے نہیں رہے انہوں نے اس تاریخ ساز فیصلے کے بعد ایک ٹویٹ کیا۔

اداکار منیب بٹ نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ’ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو آئین توڑنے پر گرفتار کیا جائے‘۔

منیب بٹ نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ’جشن منانے کا وقت ہے، پاکستان زندہ باد۔‘

واضح رہےکہ  گزشتہ رات انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دیتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کردیا۔

حلف برداری کی تقریب اسلام آباد کے ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چوہدری پرویز الہیٰ سے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب میں مونس الہیٰ، چوہدری وجاہت حسین، موسی الہیٰ، میاں محمود الرشید، زین قریشی، مراد راس، یاسمین راشد سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

قبل ازیں گورنر پنجاب کے انکار کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ حلف برداری کیلیے خصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچے جہاں اُن کا مونس الہیٰ نے استقبال کیا۔

Advertisement

 

 

 

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version