Advertisement

بدترین کارکردگی میں کراچی پانچویں نمبر پر ہے، خواجہ اظہار الحسن

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ بدترین کارکردگی میں کراچی پانچویں نمبر پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نظام کی بات کرر ہے ہیں میئر کی نہیں، ہم شہر میں نظام مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدترین کارکردگی میں کراچی پانچویں نمبر پر ہے، عمران خان سے بھی گزارش ہے کہ کراچی کیلئے وقت دیں، صدرمملکت کا تعلق بھی کراچی سے ہے لیکن4سال سے خاموش ہیں۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ شہر میں فوری سیوریج لائن کا نیا انفراسٹرکچر بنایا جائے، کراچی میں کچی آبادیاں بہت ہیں جس وجہ سے سیوریج مسئلہ بنا ہوا ہے، جتنا زیادہ کراچی کو تقسیم کیا جا رہا ہے مسائل بڑھ رہے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ پریس کانفرنس میں مراد علی شاہ نے لندن کی مثال دی، جواب دیں یوسی 6 نیو کراچی میں آلائشیں کیوں پڑی ہیں، پی ٹی آئی کہتی ہے ہم سے الگ ہوئے تو بارشیں ہو گئیں، اگرساتھ ہوتے تو کیا گٹر کا سارا پانی پی لیتے؟

Advertisement

انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں میں ڈیفنس کا حال بہت برا ہے، ڈیفنس میں بارش کا پانی ابھی تک نہیں نکلا، مسائل بتائیں تو اسکا حل بھی بتائیں، ذمہ داری انکی عائد ہوتی ہے جن کے پاس اختیارات ہیں۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ کراچی شہرمیں ادارے بھی تقسیم ہیں، ان سب اداروں کا باس وزیراعلیٰ ہے، لندن کی مثال دیں لیکن شہرکو ویسا بنائیں بھی، حکومت سے معاہدہ کراچی کیلئے کیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ معاہدے سے جماعت اسلامی کو تکلیف ہے، ہم نے پیپلزپارٹی اور حکومت کوکوئی چھوٹ نہیں دی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Advertisement

حریم شاہ کی شوہر کے ہمراہ متنازع ویڈیو وائرل؛ صارفین کا پارہ ہائی ہوگیا

پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر و اداکارہ حریم شاہ کی شوہر بلال شاہ کے ہمراہ متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔

ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حریم شاہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہے ہے۔

اس سے قبل حریم شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔

وائرل ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین برہمی کا اظہار کر رہے تھے۔

گزشتہ دنوں اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ حریم شاہ حالیہ دنوں میں اپنے شوہر بلال شاہ کے ہمرا ہ ترکی میں قیام پذیر ہیں جہاں سے وہ اکثر و بیشتر اپنی ویڈیوز اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version