Advertisement

سندھ اور بلوچستان میں شدید بارشوں کا امکان، این ڈی ایم اے نے ضروری ہدایات جاری کردیں

این ڈی ایم اے

این ڈی ایم اے کی گڈو اورسکھر بیراج پر سیلاب کی پیشگوئی

سندھ اور بلوچستان میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کے بعد این ڈی ایم اے کی جانب سے بھی ضروری ہدایات جاری کردیں گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سندھ اور بلوچستان میں آج سے شروع ہونے والی شدید بارشوں کے امکان کے طور پر ضروری انتظامات کریں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق مون سون ہوائیں آج سے جنوب مشرقی سندھ اور بلوچستان میں تیز ہو جائیں گی جس کے باعث منگل تک موسلادھار بارش کا امکان ہے, جس کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

خیال رہے کہ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز  نے مون سون بارشوں کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 2 جولائی کی رات سے 5 جولائی تک سندھ میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے اور یہ بارشیں 5 جولائی تک جاری رہ سکتی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ 6 جولائی کو بھی شہر میں درمیانے درجے کی بارش ہوسکتی ہے اور 8 جولائی سے مون سون کا دوسرا اسپیل بارش برسائے گا جب کہ یہ اسپیل بھی 3 سے 4 روز پر محیط ہوگا۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ ہوا کا کم دباؤ اگر کراچی کے قریب سے گزرا تو شہر میں 60 تا 70 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے لیکن اگر یہ اسپیل کراچی کے اوپر سے گزرا تو 100 ملی میٹر سے زائد بارش کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version