فضائی آلودگی ڈیمینشیا کا سبب بن رہی ہے، تحقیق

برطانوی ماہرین نےحکومت پرزور دے کر کہا ہے کہ فضائی آلودگی ڈیمنشیا کی وجہ بن رہی ہے
دنیا بھر میں آپ و ہوا کی تبدیلی سے بڑھتا ہوا درجہ حرارت اورموسمی تغیرات کے اثرات دنیا بھر پر مرتب ہورہے ہیں
پاکستان میں اکثریت کے نزدیک آلودگی کا مطلب صرف فضائی یا آبی آلودگی ہے، لیکن آلودگی کو صرف دو، تین درجوں تقسیم کرنا خود کو دھوکا دینے کے مترادف ہے۔
آلودگی کی ایک سب سے مہلک شکل فضائی آلودگی ہے۔ جوغیرمحسوس طریقے سے ذہنی اورجسمانی عوارض میں بھی مبتلا کر رہے ہیں، جس عوام میں قوت برداشت اور ارتکاز توجہ میں کمی جیسے مسائل بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ’موتیے کا آپریشن ڈیمینشیا کے خطرات کو کم کرتا ہے‘
تاہم برطانوی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی دنیا بھر کے لیے ایٹم بم سمجھے جانے والے دماغی عارضے ڈیمینشیا کا سبب بن سکتی ہے۔
اس بات کا انکشاف برطانہ میں فضائی آلودگی کے طبی اثرات کا جائزہ ینے کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کی جانب سے کیا گیا ۔
کمیٹٰی کی جانب سے جاری رپورٹ میں حکومت کوخبردارکیا گیا ہے کہ اگراس اہم مسئلے کا فوری سدباب نہیں کیا گیا تو پھر ڈیمینشیا اوردماغی صلاحیتوں میں کمی جیسے امراض کے خطرات بڑھ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ڈیمینشیا کی تشخیص کے لیے ہائی ٹیک چشمہ ایجاد
70 سے زائد تحقیاتی مقالوں کی بنیاد پربنائی گئی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیمیشنیا عموما بڑھاپے اورعمر ریسدگی کی وجہ سے لاحق ہونے والا عارضہ ہے لیکن فضائی آلودگی ادھیڑعمری میں بھی لوگوں کو اپنا نشانہ بنا سکتی ہے۔
کمیٹی شامل امپیریئل کالج کے پروفیسر فرینک کیلی کا کہنا ہے کہ ڈیمنشیا اکیسویں صدی کے بہت بڑے چیلنج میں سے ایک ہے جس کی عالمی شرح بڑھ رہی ہے۔
ماہرین صحت ماضی میں بھی اس حوالے سے کہہ چکے ہیں کہ اگرطرززندگی میں تبدیلی نہیں کی گئی توپھرآئندہ 30 سالوں میں دنیا بھرمیں ڈیمینشیا کے مریضوں کی تعداد کئی گنا بڑھ جائے گی۔
مزید پڑھیں: کیا کورونا سے ڈپریشن، ڈیمینشیا، اسٹروک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے؟
کچھ عرصے قبل واشنگٹن یونیورسٹی کی جانب ہونے والے سروے میں بھی کہا گیا تھا کہ اگرلوگوں نے صحت مند طرز زندگی اورتعلیم میں بہتری نہیں کی تو 2050 تک ڈیمینشیا ( ایک دماغی عارضہ) کے مریضو ں کی تعداد تین گنا اضافے کے ساتھ 150 ملین تک ہوجائے گی۔
ریسرچرزکے مطابق ڈیمینشیا دنیا کے لیے ممکنہ طورپرایک ٹائم بم ثابت ہوسکتاہے، جوکہ تقریبا اگلی تین دہائیوں میں 153 ملین افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News