Advertisement

سشمیتا سین نے خاموشی سے شادی کرلی؟

1994 میں ملکہ حسن کا عالمی مقابلہ جیتنے وال بالی ووڈ  کی نامور اداکارہ سشمیتا سین نے خاموشی سے شادی کرلی؟

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی اور نامور بز نس مین للت مودی بھی اس سلسلے میں میدان میں آگئےاورسوشل میڈیا پر سشمیتا سین کے ساتھ متعدد تصاویر شیئر کیں۔

للت مودی نے ان تصاویر کے ساتھ ایک پیغام بھی پوسٹ کیا کہ ’ابھی شادی نہیں ہوئی لیکن وہ بھی جلد ہی ہوجائے گی، فی الحال ہم صرف ایک دوسرے کیساتھ ہیں‘۔

اس پوسٹ اور تصاویر کے بعد قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میں فیملی کے ساتھ مالدیپ کا دورہ کرکے ابھی لندن واپس آیا ہوں۔

للت مودی نے سشمیتا کو ‘بیٹر ہاف (بیوی)’ بھی کہا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ ایک نئی شروعات اور نئی زندگی ہے۔

اس ٹوئٹ کے ساتھ میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ اداکارہ نے خاموشی سے شادی کرلی ہے لیکن کچھ دیر بعد ہی للت مودی نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کردی۔

للت مودی نے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں وہ واضح کر رہے ہیں کہ انہوں نے ابھی تک سشمیتا سے شادی نہیں کی ہے لیکن دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ سشمیتا سین کو ڈیٹ کررہے ہیں لیکن ایک دن ہماری شادی ضرور ہوگی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version