Advertisement

نوجوانوں کو بہتر تعلیم دینا حکومت اور اساتذہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے، گورنرپنجاب

بلیغ الرحمان

بلیغ الرحمان

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو بہتر تعلیم دینا حکومت اور اساتذہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

محمد بلیغ الرحمان سے اسلامیہ یونیورسٹی کے طلباء کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں وفد کی قیادت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹیڈیز ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ عبدالواجد خان نے کی۔

گورنر پنجاب نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کا فروغ مسلم لیگ ن کی حکومت کی ہمیشہ سے ترجیح رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں، نوجوانوں کو بہتر تعلیم دینا اور تربیت کرنا حکومت، اساتذہ اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انکا کہنا ہے کہ سیدھے راستے اور سچائی میں دائمی کامیابی ہے، ہمیشہ مثبت اور معاشرے کی بہتری کا سوچیں، مسلم لیگ ن کے سابق ادوار میں بہاولپور سمیت جنوپی پنجاب کی ترقی پہ خصوصی توجہ دی گئی۔

Advertisement

بلیغ الرحمان نے کہا کہ بہاولپور میں چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، علامہ اقبال اوپن ہونیورسٹی کا کیپس، ہوم اکنامکس کالج انڈسٹریل اسٹیٹ سمیت مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ اسلامیہ ہونیورسٹی بہاولپور کی ترقی اور ترویج کرنے کے لیے خطیر فنڈز دیئے گئے، ان فنڈز سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نئی لیبز، طلباء کے ہوسٹلز اور نئے بلاکس بنائے گئے لیکن سابق حکومت نے یہ ترقیاتی منصوبے نظر انداز کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوبارہ ذمہ داری ملی ہے تو بہت سے معاشی مسائل کا سامنا ہے، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی مزید بہتری کے لیے اقدامات اٹھائیں گے، تعلیم اور صحت کے  شعبے کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں ہے۔

واضح رہے کہ وفد میں یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبرز ڈاکٹر راو شاہد اور ڈاکٹر عائشہ الیاس بھی شامل تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version