سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اہم اجلاس آج ہونگے

سینیٹ اور قومی اسمبلی کے 2 اہم اجلاس آج طلب کرلیئے گئے ہیں جس میں قومی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس آج صبح 10:30 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔
اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت طلب کیا گیا ہے۔
Advertisementصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس 29 جولائی 2022 کو صبح 10:30 بجے طلب کر لیا
صدر مملکت نے یہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54، ایک، کے تحت طلب کیا
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) July 28, 2022
علاوہ ازیں قومی اسمبلی کا اجلاس آج دن گیارہ بجے دوبارہ شروع ہوگا۔
خیال رہے کہ دونوں ایوان قانون سازی کے معاملات کے علاوہ قومی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

