پاکستانی عوام بہترین سیاسی شعور رکھتی ہے، فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام بہترین سیاسی شعور رکھتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ آپ اپنے مطالعے اور تحقیق سے بتائیں کہ ہمارے پیارے ملک کو کونسا نظام زیب دیتا ہے؟
عمران خان کے اپنی پارلیمانی خط پر بڑی بات ہو رہی ہے-قوم کو گمراہ نہ کریں-نہ عدالت کو دھوکا دینے کی کوشش کریں- عمران خان نہ صرف پارلیمانی پارٹی تھے بلکہ قائد ایوان بھی تھے-چودھری شجاعت کا پارلیمانی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں-اور ہدایات صرف پارلیمانی پارٹی ہی دے سکتی ہے- مولا خوش رکھے
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) July 24, 2022
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اپنی پارلیمانی خط پر بڑی بات ہو رہی ہے، قوم کو گمراہ نہ کریں، نہ عدالت کو دھوکا دینے کی کوشش کریں، عمران خان نہ صرف پارلیمانی پارٹی تھے بلکہ قائد ایوان بھی تھے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ چوہدری شجاعت کا پارلیمانی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں اور ہدایات صرف پارلیمانی پارٹی ہی دے سکتی ہے۔
سماعت سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کر رہے ہیں مگر پی ڈی ایم والے کیا یہ چاہتے ہیں کہ یہ سماعت دوست محمد مزاری کریں اور بنچ میں آصف زرداری اور چودھری شجاعت کو شامل کیا جائے ؟
یہ تو سیدھا سیدھا کیس ہے جسکا فیصلہ آج ہی آجاتا مگر عدالت نے انہیں مزید وقت دیا کہ غیر آئینی رولنگ پر وضاحت دیں— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) July 23, 2022
انکا کہنا ہے کہ سماعت سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کر رہے ہیں مگر پی ڈی ایم والے کیا یہ چاہتے ہیں کہ یہ سماعت دوست محمد مزاری کریں اور بنچ میں آصف زرداری اور چودھری شجاعت کو شامل کیا جائے؟
فیصل جاوید نے مزید کہا کہ یہ تو سیدھا سیدھا کیس ہے جس کا فیصلہ آج ہی آجاتا، مگر عدالت نے انہیں مزید وقت دیا کہ غیر آئینی رولنگ پر وضاحت دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

