پنجاب کی عوام ن لیگ کو ووٹ دے کر کامیاب بنائے گی، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب کی عوام ن لیگ کو ووٹ دے کر کامیاب بنائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب کے 20 حلقوں کے عوام تعمیر، ترقی، خوش حالی اور خدمت کو ووٹ دے کر پاکستان مسلم لیگ (ن) کو کامیاب بنائیں گے۔
پنجاب کے 20 حلقوں کے عوام تعمیر،ترقی،خوش حالی اور خدمت کو ووٹ دے کر پاکستان مسلم لیگ (ن) کو کامیاب بنائیں گے.چار سال پورے ملک اور 9 سال سے خیبرپختونخوا کے عوام کو رلانے،100 یونٹ مفت بجلی کا ریلیف عوام سے چھیننے،جھوٹ،یوٹرن، کرپشن،عہد شکن ، آئین شکن کی سیاست مسترد کریں گے انشاءاللہ
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 17, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ چار سال پورے ملک اور 9 سال سے خیبرپختونخوا کے عوام کو رلانے، 100 یونٹ مفت بجلی کا ریلیف عوام سے چھیننے، جھوٹ، یوٹرن، کرپشن، عہد شکن، آئین شکن کی سیاست مسترد کریں گے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں پولنگ کا آغاز ہو گیا، ووٹنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔صوبے کے 14 اضلاع کے ضمنی انتخابات میں 175 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔
رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد
20 حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 45 لاکھ 79 ہزار 898 ہے جن کیلئے 3 ہزار 131 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
انتخابی حلقے
پنجاب اسمبلی کے جن حلقوں میں الیکشن ہو رہا ہے ان میں، پی پی 7 راولپنڈی، پی پی 83 خوشاب، پی پی 90 بھکر 2، پی پی 97 فیصل آباد 1، پی پی 125 جھنگ، پی پی 127 جھنگ 4، پی پی 140 شیخوپورہ، پی پی 202 ساہیوال، پی پی 217 ملتان، پی پی 224 اور پی پی 228 لودھراں 5، پی پی 237 بہاولنگر، پی پی 272 اور پی پی 273 مظفر گڑھ، پی پی 282 لیہ، پی پی 288 ڈیرہ غازی خان، لاہور کے 4 حلقوں پی پی 158، پی پی 167، پی پی 168، پی پی 170 کی نشستیں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News