بار بار حکومت کرنے والے عوام کو کارکردگی بتائیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بار بار حکومت کرنے والے عوام کو کارکردگی بتائیں۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مافیاز اور کرپٹ لوگوں نے ملک کو 75 برسوں سے یرغمال بنایا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بار بار حکومت کرنے والے عوام کو کارکردگی بتائیں، حکمران بتائیں پاکستان میں ساڑھے تین کروڑ بچے تعلیم سے محروم کیوں ہیں؟
سراج الحق نے کہا ہے کہ انسان مریخ پر پہنچ گیا اور ہمارے بچے کوڑے کے ڈھیروں پر رزق تلاش کر رہے، آزادی کے بعد آدھا عرصہ ڈکٹیٹرز اور رہی سہی کسر نام نہاد جمہوری پارٹیوں نے نکال دی۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں اور کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں، حکمرانوں نے ابھی نندن کو ہاتھ باندھ کر مودی کے حوالے کر دیا، مسائل کا علاج صرف اسلامی نظام میں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

