Advertisement

ضمنی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن نے خصوصی کنٹرول رومز قائم کر دیئے

الیکشن کمیشن

پنجاب، الیکشن کمیشن نے نگران سیٹ اپ کیلئے ہدایات جاری کر دیں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کل پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی نگرانی کے لیے مرکزی اور صوبائی سطح پر خصوصی کنٹرول رومز قائم کر دیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کے نتائج مرتب ہونے تک کنٹرول رومز کام کرتے رہیں گے۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریٹرننگ افسران، متعلقہ ڈپٹی کمشنرز، پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے نمائندے کنٹرول رومز میں موجود ہوں گے۔

کنٹرول رومز الیکشن سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ کریں گے۔

الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ آج 20 صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں پولنگ کے سامانِ کی ترسیل کی جائے گی۔

Advertisement

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ ایجنٹس کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔

 جاری کردہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا کہ پولنگ ایجنٹ کے پاس اختیار نامہ اور اصلی قومی شناختی کارڈ موجود ہونا لازمی ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ کسی دوسرے پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالنے والے ووٹر پر پولنگ ایجنٹ اعتراض کر سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے 20 حلقوں میں 676 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قراردے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 1194 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار، 1271 پولنگ اسٹیشنز کو حساسیت کے اعتبار سے نارمل قرار دیا گیا ہے۔

اسکے علاوہ لاہورکے 4 صوبائی حلقوں میں 122 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قراردئیے گئے ہیں جبکہ 343 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قراردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version