Advertisement

شدید بارشیں، حکومت کا سرکاری و نجی ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کا حکم

متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے باعث   حکومت  نے سرکاری و نجی ملازمین کو گھروں سے کام کرنے   کی ہدایت کردی۔

متحدہ عرب امارات کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شارجہ، راس الخیمہ اور فجیرہ میں سرکاری  اور نجی اداروں کے ضروری عملے کے سوا دیگر ملازمین کو جمعے تک گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شدید بارشوں کی وجہ سے شارجہ، راس الخیمہ اور فجیرہ سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

یو اے ای کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا  ہے کہ  شمال اور مشرق میں شدید بارشوں کے باعث  چار ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاگیا ہے۔

نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے تقریباً دو ہزار  افراد کے لیے 20 ہوٹلوں میں رہائش کا انتظام کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
رائفل پر کنندہ الفاظ نے چارلی کِرک کے قتل کیس کو پراسرار بنادیا
نیٹو چیف کا روسی میزائل ٹیکنالوجی پر خدشات کا اظہار ، ٹرمپ نے نئی پابندیوں کا عندیہ دیدیا
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version