Advertisement

جامعہ کراچی میں خودکش حملے میں ملوث ملزم داد بخش کیخلاف ایک اورمقدمہ درج

جامعہ کراچی

جامعہ کراچی

سی ٹی ڈی کراچی نے جامعہ کراچی میں چینی شہریوں پر خودکش حملے میں ملوث گرفتار ملزم داد بخش کیخلاف ایک اورمقدمہ درج کرلیا۔ 

تفتیشی افسرنےانسداد دہشتگردی کی عدالت کو بتایا کہ ملزم کی نشاندہی پرگلشن اقبال کچی آبادی سے دستی بم اوربارودی مواد برآمد کیے ہیں۔

تفتیشی افسر فیاض قادری نے بتایا کہ ملزم کے خلاف بارودی مواد برآمدگی کا مقدمہ درج کیا ہے۔ ملزم داد بخش نے جامعہ کراچی خودکش حملے کے لیے ریکی کی تھی۔

عدالت نے ملزم داد بخش کو نئے مقدمے میں تین روزہ جسمانی ریمانڈ پرسی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔

ملزم داد بخش کی شناخت پریڈ

Advertisement

جامعہ کراچی میں چینی شہریوں پر خود کش حملہ میں ملوث ملزم داد بخش کو بعد ازاں سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبروشناختی پریڈ کے لیے پیش کیا گیا۔

حملے میں زخمی واقعے کے عینی شاہد نے ملزم کو شناخت کرلیا۔

شناخت پریڈ میں ملزم کے ہمراہ دس ڈمی ملزمان بھی پیش کیے گئے تھے۔

عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ملزم حملے سے قبل جامعہ کراچی آیا تھا جبکہ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے خودکش حملے سے قبل جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ کو لانے والی وین کی ریکی کی۔

شناخت پریڈ کے موقع پرسٹی کورٹ میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے۔

ہیڈ کانسٹبل لاپتا

Advertisement

دوسری جانب سندھ پولیس کے ہیڈ کانسٹبل جاوید چوہان کی گمشدگی کے بعد اہلخانہ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

عدالت نے محکمہ داخلہ اوردیگر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ 19 جولائی کو جواب پیش کیا جائے۔

اہل خانہ کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا تھا کہ ہیڈ کانسٹبل جاوید کو چوہان کو سندھ ہائی کورٹ کے باہر سے حراست میں لیا گیا۔ 23 جون سے ہیڈ کانسٹبل لاپتا ہے بازیاب کرایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنگ بندی معاہدہ؛ امید ہے اب امن لوٹے گا، پاکستان و افغانستان کے تعلقات معمول پر آجائیں گے، وزیردفاع
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
بلوچستان کے علاقے رکنی کے قریب 5.0 شدت کا زلزلہ
دیوالی کے موقع پر صدر و وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
نیتن یاہو نے امن معاہدے کو روند ڈالا ، عالمی برادری فوری نوٹس لے ، علامہ طاہر اشرفی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version