اداکارہ تاپسی پنو جلد ‘دوبارہ’ فلموں میں جلوہ گر ہونے کے لیے تیار

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو جلد بالی وڈ فلموں میں جلوہ گرہونے جا رہی ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اداکارہ تاپسی پنوفلم ‘دوبارہ’ میں نظر آئیں گی۔
اس فلم کے ڈائریکٹر انوراگ کشپ اور پروڈیوسر ایکتا کپور ہیں۔
اس سنسنی خیز ٹائم ٹریول موضوع پر مبنی فلم کا ٹریلر بدھ کو ریلیز ہوا ہے۔
فلم کے ریلیز ہونے والے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ تاپسی پنو ایک 26 سال پرانے پراسرار معمے کو حل کر رہی ہیں۔
فلم ‘دوبارہ’ ایک خاتون کی کہانی ہے جو ایک لڑکے کی زندگی بچانے کی کوشش کرتی ہے۔
فلم میں خاتون اور لڑکے کو ایک دوسرے سے ایک ٹی وی سیٹ کے ذریعے رابطہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
فلم بھارت میں 19 اگست کو ریلیز ہوگی لیکن اس سے بھی پہلے آسٹریلیا میں 12 اگست کو پریمیئر ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ ‘دوبارہ’ ہسپانوی فلم ‘میراج’ سے ماخوذ ہے جو 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News