Advertisement

اوپو نے کے 10 وائٹیلٹی ایڈیشن کی تفصیلات جاری کردیں

اوپواسمارٹ فون کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے تناظر میں اپنی بہترین مصنوعات پیش کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ اس نے حال ہی میں کے 10 فائیو جی ، اور کے 10 پرو 5 جی کے بعد کے سیریز کا ایک نیا فون اوپو کے 10 وائٹیلٹی ایڈیشن کے اجرا سے قبل اس کی بعض تفصیلات جاری کی ہیں ۔ ان میں اسمارٹ فون کی اہم تکنیکی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

حال ہی میں ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جو بظاہر جان بوجھ کر لیک کی گئی ہے۔ ان میں سے ایک ویب سائٹ وائے لیب بھی ہے جواس سے قبل بھی کئی فون کی درست تفصیلات پیش کرچکی ہے۔ توقع ہے کہ سب سے پہلے اسے چین میں پیش کیا جائے گا۔

افشا شدہ راز کے مطابق اس نئے ڈیوائس میں اسنیپ ڈریگن 778 جی نصب ہے جو طاقتور ترین اسمارٹ پروسیسر بھی ہے جو اوپو کی افادیت کو بڑھائے گا۔ اسنیپ ڈریگن چپ سیٹ کے ساتھ اس میں طاقتور 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری دی جائے گی۔ اس میں ریم کو بڑھایا گیا جو 12 جی بی تک ہوسکتی ہے جبکہ 256 گیگابائٹس کی اسٹوریج رکھی گئی ہے۔

اب مزید کچھ تفصیلات کی بات ہوجائے تو اس کا ڈسپلے ایل سی ڈی پر مشتمل ہوگا جس جا ریفریشنگ ریٹ مزید اچھا بنایا گیا ہے ۔ توقع ہے کہ کے 10 وائٹیلٹی ایڈیشن میں کا ریفرشنگ ریٹ 120 ہرٹز ہوسکتا ہے۔ اس میں ایک ایکس ایکسس لینیئر موٹر لگائی گئی ہے جو چھونے کا یعنی ہیپٹک احساس فراہم کرتی ہے۔

جہاں تک پرائمری کیمرے کا سوال ہے تو وہ بھی کسی سے کم نہیں اور اس میں 64 میگاپکسل کا کیمرہ لگایا گیا ہے۔ دوماہ قبل مئی میں اس کیمرے نے سارے معیارات کے ٹیسٹ پاس کئے ہیں اور اس کے بعد فروخت کے لیے تیار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version