Advertisement

وائرس کے خاتمے کے لئے تمام پاکستانی اپنا بھرپور کردار ادا کریں، عبدالقادر پٹیل

عبدالقادر پٹیل

وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ ہمارے بچے صحت مند اور محفوظ مستقبل کے حقدار ہیں اور وائرس کے خاتمے کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے عوام کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان سے پولیو کے بارہویں کیس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے متعلق بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے صحت نے کہا ہے کہ وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو  روکنے کیلئے متعدد بار پولیو مہمات کا انعقاد کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام زیادہ سے زیادہ بچوں کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے متعدد حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، جس میں بڑی حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام والدین کو حالات کی نزاکت کا احساس ہونا چاہئے، پولیو مہم کے دوران ورکرز کے لئے اپنے دروازے کھولیں اور ہر مہم میں بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو ہر مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version