Advertisement

‘لوگ کہتے ہیں کہ صبا قمر مجھے پسند نہیں کرتی’، میرا

پاکستان فلم انڈسٹری کی مقبول اور سوشل میڈیا پر ہر وقت زیر بحث رہنے والی اداکارہ میراجی کو خبروں میں ان رہنے کا فن آتا ہے۔

حال ہی میں عید کے موقع پر ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں میرا نے شرکت کی اور دوران انٹرویو انہوں نے  صف اول کی اداکارہ صبا قمر کی اپنے لیے ناپسندیدگی سے متعلق انکشاف کیا ۔

اداکارہ میرا کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ صبا قمر پہلے دن سے نہیں چاہتیں کہ میں کام کروں اور اسکرین پر نظر آؤں۔

ویڈیو دیکھیں:

میرا کے اس انکشاف کے بعد شو کے میزبان نے انہیں یاد دلایا کہ آپ تو صبا قمر کے ساتھ ایک ڈرامے میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں اور یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ لوگ نہیں چاہتے ہوں کہ آپ دونوں ایک ساتھ نظر آئیں۔

جس پر میرا نے بتایاکہ میں نے براہ راست تو صبا سے کچھ نہیں سنا لیکن ایسا مینجمنٹ کے لوگ کہتے ہیں کہ صبا قمر مجھ سے متعلق منفی باتیں کرتی ہیں، میرے لیے برا بھلا کہتی ہیں اور مجھے پسند نہیں کرتیں۔

Advertisement

میرا کا مزید کہناتھا کہ جن لوگوں نے مجھے صبا قمر سے متعلق بتایا وہ صبا قمر کے دوست ہیں اور ان کے قریبی لوگ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میرا بھارتی سپر اسٹار سے شادی کی خواہشمند؟ نام جان کر آپ بھی حیران ہو جائینگے

 

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version