Advertisement

آصف زرداری 9 ایم پی ایز سے رابطے میں ہیں، علی زیدی

علی زیدی

ہماری جنگ حقیقی آزادی کی جنگ ہے، علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی حیدر زیدی کا کہنا ہے کہ آصف زرداری 9 ایم پی ایز سے رابطے میں ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں علی زیدی نے کہا کہ آصف زرداری! مجھے معلوم ہے تم پنجاب کے 9 ایم پی ایز سے رابطے میں ہو۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بھی معلوم ہے کس کے ذریعے تم ضمیروں کے سودے کرنے کی کوشش کر رہے ہو۔

Advertisement

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ کے الیکشن میں شکست تمھارا مقدر بنی، انشااللہ اسپیکر الیکشن میں بھی دوبارہ اسی طرح شکست کھاؤ گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کورونا وباء کا شکار ہوگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر کے متعلق اہم بیان جاری کیا ہے۔

 بلاول بھٹو نے بتایا ہے کہ صدر زرداری کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ ان کی ویکسینیشن کا عمل بوسٹر ڈوز سمیت مکمل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آصف زرداری کو کورونا کی معمولی علامات ہیں جس کا علاج جاری ہے۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version