Advertisement

آئی جی سندھ کی بارشوں کے دوران ٹریفک پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات

بارشوں کے دوران ٹریفک پلان

آئی جی سندھ کی جانب سے مون سون بارشوں کے دوران ٹریفک پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

مون سون بارشوں میں کسی بھی قسم کی صورتحال سے بچاؤ کے لئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے رین ایمرجنسی پلان پر عمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ بارشوں کے باعث زیرآب آجانیوالی سڑکوں کے لئے متبادل روٹس اور انکی تشہیر، نشیبی علاقوں کی شاہراہوں، گلیوں اور محلوں سے پانی کی نکاسی کے لیئے تمام تراقدامات کیئے جائیں۔

متعلقہ اداروں سے روابط کے تحت بارشوں کے پانی سے سڑکوں پرخراب ہوجانیوالی گاڑیوں کو فوری ہٹا کر سڑکوں کو کلیئر کیا جائے اور متاثرہ شہریوں کی رہنمائی اورمعاونت کے عمل کو ممکن بنایا جائے۔

پلان کے مطابق تمام ایس ایس پیز ضلعی، ٹریفک متعلقہ ایس ایچ اوز اور سیکشن افسران کو علاقوں میں موجودگی کا پابند بنائیں اور ٹریفک سگنلز، چوراہوں، یوٹرنز، ٹریفک جنکشنز وغیرہ پر ٹریفک ہولیس افسران اور جوانوں کو تعینات کیا جائے۔

Advertisement

بارشوں کے باعث جن سڑکوں پرٹریفک دباؤ بڑھ رہا ہو انھیں باقاعدہ حکمت عملی کے تحت ناصرف کم کیا جائے بلکہ ٹریفک جام کے دوران ممکنہ جرائم کی روک تھام کو بھی یقینی بنایا جائے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ بھر کے تمام وائرلیس کنٹرول رومز، ٹریفک پولیس کنٹرول پر تمام علاقوں میں بارشوں کی صورتحال پر ٹریفک کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹنگ کے عمل کو ممکن بنایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version