آئی ایم ایف کی تمام شرائط قبول کرلی ہیں، مفتاح اسماعیل

مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط قبول کرلی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں الیکشن ہارنے کے باعث سیاسی عدم استحکام آیا، سیاسی عدم استحکام روپیہ کی اچانک بے قدری کا سبب بنا، رواں مالی سال آئی ایم ایف پاکستان کو 4 ارب ڈالر دے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی شرائط پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی، آئی ایم ایف کی جو شرائط تھی وہ مان لی ہیں اب آئی ایم ایف راضی ہو گیا ہے۔
مفتاح اسماعیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا وعدہ ہے پاکستان کو معاشی میدان میں گرنے نہیں دیا جائے گا، جلد ہی عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بنک اور مالیاتی ادارے بھی پاکستان کو فنڈز دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو سستا پیٹرول اور سستا ڈیزل اسکیم پر کوئی اعتراض نہیں، ملک پر قرضوں کے بوجھ کے باعث معاشی میدان میں مشکلات کا سامنا ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بیرونی ادائیگیوں اور درآمدی بل میں اضافہ کی وجہ سے پاکستانی کرنسی پر دباؤ ہے جبکہ رواں ماہ کے دوران ابھی تک درآمدی بل 2.60 ارب ڈالر ریکارڈ ہوا، درآمدی بل میں کمی کے باعث روپیہ پر پریشر میں کمی ہوگی۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ گزشتہ ماہ کی نسبت کرنٹ اکاؤنٹس خسارہ دو ارب ڈالر سے کم ہو کر ایک ارب ڈالر رہ جائے گا، اگست میں ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف سے پیسے ریلیز ہو جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News