ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر اپوزیشن بلاوجہ شور مچارہی ہے، شاہ محمود

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر اپوزیشن بلاوجہ شور مچا رہی ہے۔
شاہ محمود قریشی پنجاب اسمبلی پہنچے جہاں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ فارن فنڈنگ کا کیس ہی نہیں ہے، فارن فنڈنگ کا لفظ پہلے دن سے غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔
سابق وفاقی وزیر شاہ محمود نے مزید کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر اپوزیشن بےجا شور مچا رہی ہے۔
اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے پنجاب اسمبلی کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپوزیشن والے چھپ کے وار کرتے ہیں جبکہ ہمارے نمبر پورے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ خریدو فروخت وقت گزر گیا، اپوزیشن والے اس وقت دعوی کرتے ہیں جب چھپ کے وار کرنے کا چانس ہوتا ہے، یہ لوگ عوام میں کیوں نہیں دعوی کرتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

