Advertisement

بلوچستان میں سیلابی صورتحال، وزیراعظم کی فوری ریلیف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت جاری

وزیراعظم شہباز شریف

بلوچستان میں بارشوں کے باعث ہونے والی تباہی کے پیش نظر وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو فوری ریلیف آپریشن شروع کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع کا وزیراعظم شہباز شریف سے بلوچستان میں ہونے والے بارشوں سے تباہی کی صورت حال پر ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں جاری بارشوں سے انسانی جانوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر کو فوری طور متاثرہ علاقوں کے دورے کی ہدایت کی ہے۔

اسکے علاوہ وزیراعظم نے این ڈی ایم اے اور چیف سکریٹری بلوچستان کو فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلابی ریلوں میں ڈوب کر مزید 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ  گزشتہ تین دنوں کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 48 ہو گئی ہے۔

Advertisement

 ڈپٹی کمشنر چمن حسن ہوت کا کہنا ہے کہ کلی ٹھیکیداراڈہ کہول، بوری کہول، روغانی روڈ پر سیلابی ریلوں میں بہنے اور دیواریں گرنے سے دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے۔

قمر الدین کاریز میں دو افراد سیلابی ریلے میں ڈوب کر افراد جاں بحق ہوئے جبکہ خسنوب جلال زئی میں سیلاب میں بہہ کر خواتین اور بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوئے۔

خسنوب جلال زئی میں سیلاب میں بہہ کر خواتین اور بچوں سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ خسنوب جلال زئی میں دو افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

پٹھان کوٹ میں سیلابی ریلے میں بہہ کر خاتون اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ مند ردیگ ندی میں ڈوب کر تین بچے جاں بحق ہوئے۔

 دشت تیرا مل میں دو خانہ بدوش خواتین کپڑے دھوتے ہوئے بارش کے جمع شدہ پانی میں ڈوب کرجاں بحق ہوئی جبکہ  مچھ گیشتری نالے میں بہنے والے دو کانکنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
Advertisement
Next Article
Exit mobile version