Advertisement

کراچی، آج سے مون سون کے دوسرے اسپیل کا آغاز متوقع

بارشیں

بارشیں ہی بارشیں؛ محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کر دی

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے مون سون کے دوسرے اسپیل کا آغاز متوقع ہے۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں آج سے 18جولائی تک مون سون  کے نئے سسٹم سے اچھی بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سسٹم اس وقت سینٹرل انڈیا سے بحیرہ عرب کے جنوب میں ہے اور آج سے شروع ہونے والے اسپیل پہلے سسٹم سے زیادہ طاقتور ہے۔

اسکے علاوہ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہِ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں دیر دوپہر یا شام میں بارش ہوسکتی ہے جبکہ ٹھٹہ بدین کیٹی بندر، نوری آباد، کیرتھر رینج سے بادل شہر کی جانب آسکتے ہیں۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگر تیز بارش ہوئی تو سلسلہ وقفے وقفے سے صبح میں بھی جاری رہ سکتا ہے جبکہ 18 جولائی تک سسٹم سندھ پر اثر انداز رہ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں مون سون بارشوں کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بھارت سے آنے والا ہوا کا کم دباؤ بحیرہ عرب میں شدت اختیار کر کے ڈیپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے تاہم سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلابی صورت حال کا خطرہ موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version