Advertisement

دعا زہرا سسرال میں اپنے والد کی تصویریں دیکھ رہی تھی، یوٹیوبر کا انکشاف

دعا زہرا کیس

کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا سے متعلق یوٹیوبر نے نئے انکشافات کر دئیے ہیں ،جس کے بعد نت نئے مزید سوالات جنم لے رہے ہیں۔

عظمیٰ نامی یوٹیوبر کے اس انٹرویو کے سوشل میڈیا پر آتے ہی  دعا زہرا کے کیس کے حوالے سےعوام کی اکثریت نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پرعظمیٰ نامی یوٹیوبر کا ایک انٹرویو وائرل ہورہا ہے، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہےکہ وہ دعا کے سسرال جاکر دعا زہرا کی طرز زندگی کو دیکھ چکی ہیں۔

عظمیٰ نامی یوٹیوبر کا وائرل انٹرویو دیکھیں :

 خاتون یوٹیوبر کا کہنا ہے کہ ظہیر کی فیملی جس گھر میں کرائے پر رہ رہی ہے مجھے اس گھر کے مالک مکان نے خود میسج کرکے بلایا اور جب میں وہاں پہنچی تو دعا زہرا ایک چھوٹے سے بند کمرے( جس میں واش روم اور کچن بھی تھا )بیٹھی ہوئی تھی، اس کمرے میں ایک ٹوٹا پنکھا تھا اور چاروں طرف کپڑوں کے ڈھیر تھے، اس کمرے میں کوئی بیڈ نہیں تھا، ایک ٹوٹی ہوئی چارپائی تھی جس پر دعا بیٹھی ہوئی تھی۔

Advertisement

 یہ بھی پڑھیں: دعا زہرہ اور ظہیر کا نکاح کیسے ہوا؟ویڈیو سامنے آگئی

یوٹیوبر کے مطابق دعا اس چارپائی پر اپنے والد اور چھوٹی بہن کی تصویریں دیکھ رہی تھی۔

خاتون نے اس حوالے سے ویڈیو ریکارڈ ہونے کا دعویٰ بھی کیا اور کہا کہ ابھی انہیں دعا کے والدین کے وکیل جبران ناصر کی جانب سے روکا گیا ہے لیکن جلد ہی وہ اس ویڈیو کو منظر عام پر لے آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے اپنے والدین سے نفرت ہو گئی ہے، دعا زہرا

دوسری جانب دعا کے مالک مکان کی بہن کا کہنا تھا کہ عظمیٰ کے آنے پر ہی دعا کے سسرال والوں کو پتا چل گیا تھا جس کے بعد وہ بچی کو موٹر سائیکل پر لے کر بھاگ گئے۔

دوسری جانب ایک اور انٹرویو میں انہی خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں دعا کی گھر سے آوازیں آتی ہیں کہ وہ بند کمرے میں رہنے نہیں آئی، زنیرہ ماہم کو دیے گئے انٹرویو سے ایک روز قبل دعا نے اپنی ساس سے بدتمیزی بھی کی تھی جس کے بعد دعا کو نئے کپڑے دلوائے گئے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version