Advertisement

کسی کو بھی آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے۔

مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 100 گنڈے اور 100 چھتر اب عمران صاحب کا مقدر ہے، اداروں کو گالی دھمکی دینے والا اداروں کا ٹھیکے دار نہ بنے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اقتدار میں واپسی کے لئے اسٹیبلشمنٹ اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ کا کھیل نہیں کھیلنے دیں گے، کسی کو بھی آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اعتراف کیا کہ چار سال حکومت چلانے کے لئے اداروں اور ایجنسیوں کی مدد لی، دھونس دھمکی گالی سے انصاف کا قتل نہیں کرنے دیں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کا بیانیہ آئین کا بیانیہ ہے اور رہے گا، فوج اور عدلیہ کو سیاست میں گھسیٹنا بند کرو، عمران خان کا نشانہ ادارے ہیں اور ان کی قیادت کو عہدوں سے اتروانا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کا فیصلہ دے، عمران صاحب دھونس، دھمکی، انتشار، فساد اور غنڈہ گردی کے ذریعے فارن فنڈنگ کیس میں این آر او چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق مقدمے کی سماعت فل کورٹ کرے، فل کورٹ سپریم کورٹ بار کی نظرِ ثانی درخواست، موجودہ درخواست اور دیگر متعلقہ درخواستوں کی ایک ساتھ سماعت کرے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اہم قومی، سیاسی اور آئینی معاملات پر انصاف ہونا ہی نہیں چاہیے اور ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے، عمران خان کے پیدا کردہ عدم استحکام سے قومی معیشت پھر دیوالیہ پن کے خطرات سے دوچار ہو چکی ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ عمران خان کی معاشی تباہی کی قیمت عوام مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کی صورت ادا کر رہے ہیں، اب یہ جنگ متکبر آئین شکن عمران صاحب کی فسطائیت کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور اداروں کو عمران خان کی خواہشات  کا غلام نہیں بننے دیں گے، جمہوری اور آئینی  نظام کو دیوالیہ نہیں کرنے دیں گے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمرانی سوچ اور رویہ پاکستان کے ریاستی نظام کےلئے دیمک بن چکا ہے، آئین، جمہوریت اور عوام کے حق حکمرانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version