Advertisement

عیدِ قرباں پر آئی جی سندھ کا عوام کیلئے پیغام

آئی جی سندھ پولیس کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کے لئے پیغام جاری کیا گیا ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سندھ پولیس اور عوام کو عیدالاضحیٰ سال 2022 مبارک ہو۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کے افسران اور جوان عوام کے جان ومال کی سلامتی اور انھیں درپیش مسائل و مشکلات کے اذالے کے لئے ہمہ وقت مستعد اور مصروف عمل ہیں۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس کے افسران اور جوان عید کے تینوں دنوں اور اسکے بعد آنے والے دنوں میں سیکیورٹی اقدامات کے تسلسل کو جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی عقیدت واحترام کیساتھ منائی جارہی ہے

Advertisement

غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ بحیثیت ایک ذمہ دار قوم ہمارا یہ فرض ہے کہ نماز عید اور دیگر سرگرمیوں کے دوران امن وامان اور بھائی چارگی کی فضا کو فروغ دیں۔

انہوں نے کہا کہ قربانی کے مقدس فریضہ کی ادائیگی کے دوران حکومت کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور اسکے رہنما اصولوں پیش نظر رکھا جائے۔

آئی جی سندھ نے اپیل کی ہے کہ صوبہ سندھ کے باشعور لوگ عید کے موقع پر اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو مقدم رکھیں اور پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کو یقینی بنائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version