Advertisement

ہم سلیپر سیل کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں، مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم سلیپر سیل کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جامعہ کراچی دھماکے میں خاتون تنہا نہیں تھی اس کے ساتھ ماسک پہنا ایک شخص مسلسل ساتھ تھا، چار افراد ایسے تھے جو ساتھ تھے، ہم نے سب کو شناخت کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ تیسرا کردار گرفتار دہشتگرد داد بخش ہے چوتھا مفرور ماسٹر مائنڈ زیب ہے، پہلا اور دوسرا کردار خاتون اور اس کا شوہر تھے، جولائی دو ہزار اکیس میں بھی چائینیز پر حملے کا واقعہ ہوا تھا۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم سلیپر سیل کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں، ہمارے ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔

دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی دھماکے میں خاتون کے ساتھ ایک اور شخص موجود تھا، شوہراور ٹرینر نے شاری بلوچ کی نفسیاتی کیفیت کا فائدہ اٹھایا، دہشتگرد نے بتایا کہ جامعہ کراچی میں دھماکا 2 کالعدم جماعتوں کا تھا، شاری بلوچ کا کیس نفسیاتی ٹیم بھی دیکھ رہی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سی پیک جیسے اہم منصوبے چین کی مدد سے چل رہے ہیں، دہشگرد تنظیمیں ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں، ملزم نے چینی انجینئرز کی گاڑی پر فائرنگ کا بھی اعتراف کیا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دہشتگردوں کا نیٹ ورک دیگرممالک میں بھی پھیلا ہوا ہے، سی ٹی ڈی نے کارروائی میں کالعدم بی ایل ایف کمانڈر کو گرفتار کیا، کالعدم بی ایل ایف کمانڈر کو ہاکس بے سے4 جولائی کو گرفتار کیا گیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ کالعدم بی ایل اے نے ذمہ داری قبول کی تھی، گرفتار دہشتگرد سلیپر سیل کا کمانڈر ہے، جامعہ کراچی خودکش حملے کے لیے خاتون کواستعمال کیا گیا، تمام اداروں نے مل کرتفتیش کی۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد نے انکشاف کیا ماسٹرمائنڈ زیب ہے جسکا تعلق پڑوسی ملک کی ایجنسی سے ہے، دہشت گرد خود بھی آئی ای ڈی بنانے کا ماہر ہے،  سی سی ٹی وی جیو فینسنگ کی مدد سے ایک ملزم کو گرفتار کیا۔

  شرجیل میمن نے کہا کہ واقعے کے بعد صوبائی اور وفاقی حکومت مکمل الرٹ تھی، ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے، دہشتگرد نے یہ بھی بتایا ہماری اہم تنصیبات دہشتگردوں کے نشانے پرتھی۔

  صوبائی وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ عدم تحفظ کا شکارخواتین کو بھی ٹارگٹ کرکے مقصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، شاری بلوچ کو بھی نفسیاتی طور پردباؤ میں لے کر اسکے شوہر کے ذریعے استعمال کیا گیا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version