اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی شوہر کے ہمراہ تصاویر وائرل

بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی کی شوہر کے ہمراہ تصاویر وائرل ہوگئی۔
اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے اپنی ایک تصویر فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے۔
انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے پوست کی جانے والی تصویر میں اداکارہ مادھوری کو اپنے پاٹنر کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
اس سے قبل پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ سونیا حسین کو اداکارہ مادھوری ڈکشٹ قرار دیا گیا تھا۔
اداکارہ سونیا حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی دلکش تصویریں شیئر کی تھیں۔
اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُنہوں نے نیلے اور گلابی رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
سونیا حسین نے خوبصورت لباس کے ساتھ حسین جیولری کا انتخاب کیا جس سے اُن کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگ رہے ہیں۔
اداکارہ کی تصویروں پر تبصرے کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے اُنہیں بالی ووڈ کی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ قرار دیا۔
سلمیٰ نامی صارف نے لکھا کہ آپ تو مادھوری لگ رہی ہیں۔
نسیم بیگ نامی صارف نے لکھا کہ دوسری تصویر میں آپ کی مُسکراہٹ مادھوری کے جوانی کے دنوں کی یاد دلا رہی ہے۔
کرن خان نامی صارف نے لکھا کہ آخری تصویر میں آپ مادھوری ڈکشٹ جیسی لگ رہی ہیں۔‘
ایک اور صارف نے لکھا کہ آپ مادھوی سے بہت مِل رہی ہیں۔
جبکہ عائشہ نامی صارف نے کہا کہ سونیا حسین مادھوری سے زیادہ پریانکا چوپڑا لگ رہی ہیں۔
سونیا حسین کی تصویروں پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

