Advertisement

انسانی اسمگلنگ میں ملوث اسمگلر گرفتار

 

انسانی اسمگلنگ میں ملوث اسمگلر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفسیلات کے مطابق ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل راولپنڈی کی جانب سے بڑی کارروائی  کی گئی جس کے نتیجے میں تین مقدمات میں مطلوب چار سال سے روپوش اشتہاری ملزم مرزا گل انداز ولد برکت حسین راولپنڈی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم پر معصوم شہریوں کو دبئی میں ملازمت فراہم کرنے کی غرض سے  16,75000  کے فراڈ کا الزام ہے۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم کے خلاف سال 2018 میں مقدمات کا اندراج کیا گیا اور سال 2020 میں ملزم کو انسانی اسمگلرز کی ریڈ بک میں شامل کیا گیا  تھا۔

Advertisement

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے متعدد بار کوشش کی گئی جبکہ ملزم شناختی کارڈ پر بتائے گئے پتے  سے بھی فرار تھا۔

 ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ رجرم کے ارتکاب کے بعد ملزم  کراچی روپوش ہو گیا تھا تاہم سرتوڑ کوششوں کے بعد آج  ٹیم  نے کامیاب ریڈ  کرتے ہوئے ملزم کو اس کے رشتہ دار کے گھر سے گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ ملزم کو تھانہ ایف آئی اے اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
Next Article
Exit mobile version