Advertisement

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے دستے امدادی سرگرمیوں میں مصروف

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن

ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے دستے سول انتظامیہ  کے امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے دستے ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ شہری سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچاؤ اور امدادی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں پانی کو صاف کرنے اور متاثرہ آبادی کو بنیادی غذائی ضروریات اور طبی امداد فراہم کرنے میں مسلسل مصروف ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی ڈی واٹرنگ ٹیمیں ضلع جامشورو، گھارو گرڈ اسٹیشن اور جنوبی کراچی سمیت شاہراہ فیصل اور نیپا چورنگی، لسبیلہ، تربت اور کوئٹہ میں سیلاب کی امدادی کارروائیاں کررہی ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کی ٹیموں نے طبی سہولیات سمیت ریلیف کیمپ قائم کیے اور مقامی رہائشیوں میں ضروری خوراک اور راشن تقسیم کیا۔

Advertisement

آئی ایس پی آر نے کہا کہ امدادی سرگرمیوں اور سیلاب کی وجہ سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مختلف اسٹینڈ بائی اور رسپانس ٹیمیں سندھ اور بلوچستان کے مختلف مقامات پر تعینات ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے دستوں اور موبائل میڈیکل ٹیموں نے جامشورو، گھارو، کیماڑی اور نیپا چورنگی کے علاقوں میں سینکڑوں مقامی لوگوں کو امدادی سامان اور مفت ادویات فراہم کیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس کے علاوہ، طبی ٹیم نے بلوچستان کے کوئٹہ، تربت اور لسبیلہ میں بھی 1500 سے زائد افراد کو طبی امداد فراہم کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version