Advertisement

مولانا فضل الرحمان کی صحت کے حوالے سے جے یو آئی ترجمان کی وضاحت

مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی صحت کے حوالے سے جے یو آئی ترجمان نے وضاحت جاری کردی۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان طے شدہ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے لاہور کے نجی ہسپتال میں چیک اپ کے لئے گئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمان کو دو دن ہسپتال میں رہ کر تمام ٹیسٹ مکمل کروانے کا مشورہ دیا تھا، لاہور کے نجی ہسپتال میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لئے تشریف لائے تھے۔

اسلم غوری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ہسپتال عملے کو مولانا فضل الرحمان کو بہترین سہولیات کی ہدایت کی جس پر جے یو آئی سربراہ نے وزیر اعظم کے ہسپتال آمد پر شکریہ ادا کیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ غلط خبروں سے عوام الناس میں تشویش پیدا ہوئی ہے، میڈیا سے گذارش ہے کہ غیر مصدقہ خبریں چلانے سے گریز کریں۔

Advertisement

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا مزید کہنا تھا کہ تمام سیاسی و سماجی رہنماؤں کے مشکور ہیں جنہوں نے مولانا فضل الرحمان کی صحت کے حوالے سے رابطے کئے، کارکنان اور عوام الناس اطمینان رکھیں، مولانا فضل الرحمان کی صحت بلکل ٹھیک ہے، معمول کا چک اپ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version