Advertisement

امپورٹڈ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

یاسمین راشد

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس کے ہمراہ  پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پورے ملک میں بارشوں اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے مشکل وقت میں تحریک انصاف ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ امپورٹڈ حکمرانوں کو عوام کی نہیں اپنی حکومت بچانے کی فکر پڑی ہوئی ہے، امپورٹڈ حکومت  مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے کہا کہ غریب عوام کے پاس روٹی کھانے کے پیسے نہیں ہیں، امپورٹڈ حکمرانوں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے  ملک دن بدن بحرانوں میں گھرتا جا رہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کے لیے  فوری نئے انتخابات اشد ضروری ہے، امپورٹڈ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے  ڈالر کی قیمت دن بدن بڑھ رہی ہے۔

 عندلیب عباس نے کہا کہ امپورٹڈ حکمران  پے در پے ناکامیوں کے بعد اداروں پر دباؤ ڈال کر اپنی مرضی کے فیصلے کرانا چاہتے ہیں، پارٹی فنڈ کے حوالے سے  الیکشن کمیشن تینوں پارٹیوں کا فیصلہ ایک ساتھ سنائیں، امپورٹڈ کرپٹ حکمرانوں پر کوئی ملک اعتبار کرنے کو تیار نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version